تربت میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
تربت ( نمائندہ انتخاب) تربت میں فائرنگ کے دو واقعات، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی، مچھلی مارکیٹ کے قریب کرکینی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔ دوسرے واقعے میں ناصرآباد کے پرانا مند روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالحق ولد عبدالغفور سکنہ تاپلو زاعمران حال نودز کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کو مزید علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


