ڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری سے حکومت نے قانونی و اخلاقی حدیں پار کر دی ہیں،حاجی لشکری رئیسانی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سابقہ صوبائی وزیر میر حاجی لشکری رئیسانی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر بی بی عائشہ فیض کی گرفتاری کے ذریعے آج کی حکومت نے قانونی و اخلاقی حدیں پار کر دی ہیں۔ اندازہ ہے کہ بلوچستان میں پاکستانی آئین و قانون لاگو نہیں ہوتا۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے بلوچستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی پر توجہ دیں اور اسے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Load/Hide Comments


