بلوچستان بار کونسل نے بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پیر کو صوبہ بھر میں عدالتی ہڑتال کا اعلان کردیا

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان بار کونسل کا بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور رجسٹرار ہائی کورٹ کے وائس میسجز پر شدید احتجاج، پیر کو صوبہ بھر میں عدالتی ہڑتال کا اعلان بلوچستان بار کو نسل نے ہائی کورٹ بلوچستان کے رجسٹرار کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جز اور متعلقہ افسران کو بھرتیوں کے حوالے سے جاری مبینہ وائس میسجز کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عدالتی انتظامیہ میں غیر ضروری مداخلت اور شفاف بھرتی کے عمل پر سنگین سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔مذکورہ وائس میسجز میں مبینہ طور پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جز کو بھرتیوں کے نتائج روکنے اور امید واروں کے ٹیسٹ پیپرز، فہرستیں اور دیگر ریکار ڈ ہائی کورٹ انتظامیہ کو پیشگی جانچ کے لیے ارسال کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جو متعلقہ سلیکشن کمیٹیوں کے قانونی اختیارات اور ان کے رولز 7 اور 10 کے حوالے سے سنگین تحفظات پیدا کرتی ہیں۔,Balochistan Judiciary Staff Service Rules 2021بلوچستان بار کو نسل گزشتہ عرصے سے بلوچستان ہائی کورٹ سمیت تمام ڈسٹرکٹ کورٹس میں جاری بھرتیوں کے عمل کو قریب سے مانیٹر کر رہی ہے اور مختلف مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے۔ رجسٹرار ہائی کورٹ کا مذکورہ وائس میسیج بلوچستان بار کو نسل کے ان خدشات کو مزید تقویت دیتا ہے اور پورے بھرتی کے عمل کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔بلوچستان بار کو نسل مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ سمیت تمام ڈسٹرکٹ کورٹس میں جاری بھرتیوں کا عمل فوری طور پر روک دیا جائے اور مکمل اس عمل کی غیر جانب دارانہ ، شفاف اور آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ کسی انتظامی وائس میسج یاز بانی ہدایت کے ذریعے قانون اور با قاعدہ سروس رولز کو تبدیل یا معطل نہیں کیا جا سکتا۔ پیر ، 7 ستمبر کو صوبہ بھر میں مکمل عدالتی ہڑتال بلوچستان بار کو نسل نے مذکورہ مبینہ غیر شفاف اقدامات اور بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف پیر ، 7 ستمبر 2026 کو صوبہ بھر میں مکمل عدالتی ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔بلوچستان بار کو نسل واضح کرتی ہے کہ میرٹ، شفافیت، قانون کی بالا دستی اور عدالتی اداروں کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر بھرتیوں کا عمل فوری طور پر روکانہ گیا اور شفاف تحقیقات نہ کرائی گئیں تو بلوچستان بار کو نسل مزید سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں