دو ستمبر کو قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک : پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دو ستمبر کو بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران 12 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔جمعے کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی اور نگرانی کی گئی اور فورسز کی جانب سے فوری ’سرجیکل ایکشن‘ کے ذریعے اسے تباہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران اسلحے اور دیسی ساختہ بارودی آلات کے ذخیرے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


