صحبت پور اورڈیرہ اللہ یار میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) صحبت پور اورڈیرہ اللہ یار میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق صحبت پور سٹی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دوران خان گولہ ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے واقعے میں ڈیرہ اللہ یار کرم شاہ کا رہائشی نوجوان علی کٹبار بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جن کی ڈیڈی باڈی سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں