بلوچستان، 24 گھنٹے میں مختلف کارروائیوں میں 36 دہشت ہلاک کر دیے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران ضلع مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کیں۔آئی ایس پی آرکےکے مطابق بلوچستان میں جاری بھرپور کارروائیوں میں 36 دہشت گر د ہلاک کیے گئے۔بیان کے مطابق مستونگ میں آپریشن کے6 دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا جن کے قبضے سے برآمد گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم موقع پر ہی تباہ کردیے گئے۔کوئٹہ کے علاقے شعبان میںدہشت گردوں کے 4 ٹھکانوں کو نشانا بنایا گیا، اس دوران 26 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق قلات میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں 2 ہشت گرد ہلاک ہوئے۔اعلامیے کے مطابق سبی کے علاقے بھاگ میں2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 72 گھنٹوں میں بلوچستان میں 48 دہشت گرد ہلاک کیے گئے اور2026 میں بلوچستان میں آپریشنز کے دوران 1188 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں