بلوچستان مقتل بن چکاہے، کارکن اور ہمدردوں کا جھاو اور آواران میں ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جھاو میں پارٹی کے دیرینہ کارکن اور ہمدرد سنور بلوچ ولد باران خان بہمانہ قتل کو سفاکانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھاو اور آواران میان نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور ہمدردوں کا پے در پے قتل اس چیز کی نشاندہی کرتا ہے کہ نیشنل پارٹی کی قومی جمہوری سیاسی فکر سے کچھ عناصر بولھلاہٹ کا شکار ہوکر نیشنل پارٹی کے کارکنوں کا ٹارگٹ کلنگ کررہے ہیں جو ایک قابل مذمت عمل ہے نیشنل پارٹی اس عمل کو بلوچستان میں خانہ جنگی تصور کرتے ہوئے بلوچ قوم کے لیئے المیہ قرار دیتا ہے ، پارٹی ترجمان نے واضع کیا ہے کہ بلوچستان کے بے گناہ نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے سے بلوچستان کی غربت بھوک اور افلاس میں مزید اضافہ ہوگا اور خاندانوں کی کفالت کرنے والوں کے قتل سے نیا سماجی بحران جنم لے گا ، پارٹی ترجمان نے سنور بلوچ کے بہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقع کو سفاکانہ عمل قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں