بلوچستان میں استحکام اور خوشحالی کیلئے تمام مکاتبِ فکر کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی جاری رکھی جائے گی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن، بین المسالک ہم آہنگی اور ترقی کا تسلسل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کے علمائے کرام کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماءمعاشرے میں اعتدال، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور نوجوان نسل کو انتہاپسندی سے محفوظ رکھنے میں ان کی رہنمائی نہایت اہم ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں استحکام اور خوشحالی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی جاری رکھی جائے گی اور علماءکی مشاورت کو پالیسی سازی میں اہمیت دی جائے گی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، صوبے کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Load/Hide Comments


