طالبان کی قیادت میں اختلافات سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ بے بنیاد ہے، ترجمان افغان حکومت

ویب ڈیسک : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے بی بی سی کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں قیادت کے اندر انٹرنیٹ کی بندش سمیت دیگر معاملات پر اختلافات کا ذکر کیا گیا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افغان طالبان کی قیادت میں ’اختلافات سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ بے بنیاد ہے۔امارت اسلامیہ کی صفوں میں کسی قسم کا اختلاف موجود نہیں تمام امور اسلامی شریعت کے مطابق انجام دیے جاتے ہیں اور اختلاف کی کوئی گنجائش نہیں۔’قیادت کی جانب سے اتحاد اور یکجہتی پر زور دینے والے بیانات یا معمولی معاملات میں رائے کے فرق کو کسی صورت اختلاف نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ امارت اسلامیہ کے اندر مضبوط اتحاد، اطاعت اور یکجہتی موجود ہے اور اختلاف کا کوئی خدشہ نہیں۔
بی بی سی کی اس رپورٹ میں افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ کی لیک شدہ آڈیو کا ذکر ہے جس میں انھیں حکومت کے اندر ایک دوسرے کے مخالفین کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔وہ اس دوران خبردار کرتے ہیں کہ ’اس تقسیم کی وجہ سے امارات ختم ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں