ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی لیکن محفوظ ہیں، ایرانی صدر کے بیٹے کا دعویٰ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے کا دعویٰ ہے کہ ایران کے نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم وہ محفوظ ہیں۔ یوسف پزشکیان کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ انھیں بھی ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ نئے رہبر اعلیٰ زخمی ہیں۔ میں نے متعدد دوستوں سے پوچھا جن کے رابطے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ خدا کے فضل سے، وہ محفوظ ہیں اور پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بی بی سی نے خبر دی تھی کہ نئے رہبر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔ ایران کے سابق رہبر اعلیٰ اور مجتبیٰ کے والد علی خامنہ ای کی امریکی اور اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا رہبر اعلیٰ منتخب کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے