میجر انور کاکڑ اور آپ ہمارے سر کا تاج ہیں، وزیر داخلہ / وزیراعلی کا میجر کی والدہ سے تعزیت
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہید میجر انور کاکڑ اور آپ ہمارے سر کا تاج ہیں،شہداءکے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں شہید میجر انور کاکڑ کی رہائش گاہ پر شہید کی والدہ ،بھائیوں اور کمسن بیٹوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی ،صوبائی وزرائ،چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان بھی موجود تھے وفاقی وزیرمحسن نقوی اوروزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ، بھائیوں اور کمسن بیٹوں سے ملاقات اور دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیااور شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔۔ محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر انور کاکڑ کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیامحسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ کے بلند حوصلے کو سراہا اور شہید میجر انور کاکڑ کے بیٹوں سے شفقت کا اظہاراور پیار کیا اور دلاسہ دیا شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا شیر تھا وطن پر قربان ہو گیابیٹے کی شہادت پر فخر ہے 2 اور بیٹے بھی وطن کے لئے حاضر ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر انور کاکڑ کے دوسرے بیٹے کا بھی ایچی سن کالج میں داخلہ کرایا جائے گاوزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کے بھائی خدائیداد خان کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیاوزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ ایک سکول کو شہید میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب کیا جائے گا میجر انور کاکڑ نے قیمتی جان وطن پر نچھاور کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا شہید میجر انور کاکڑ کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید میجر انور کاکڑ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے شہداءقوم کا فخر اور سرمایہ افتخار ہیں قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ آپ پاکستان کے بہادر بیٹے کی باہمت والدہ ہیں اور قوم کو آپ پر فخر ہے آپ جیسی بلند حوصلہ والدہ کا جذبہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کا عزم اور جذبہ ہی قوم کی اصل قوت ہے شہید میجر انور کاکڑ اور آپ ہمارے سر کا تاج ہیں شہدائکے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔


