یہاں قانون کی بالادستی نہیں، ملک اور آئین توڑنے والوں کو گارڈ آف آنر کیساتھ رخصت کیا گیا، سردار اختر مینگل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ 1947 ءسے لیکر آج تک اس ملک کیساتھ کیا کچھ نہیں ہوا، اس ملک کو دولخت کیا گیا، کیا ان کو سزا ملی؟۔ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کیا اس سے پہلے وزرائے اعظم نے توشہ خانہ سے کچھ نہیں لیا؟ ان کو سزا ملی کیا؟ اختر مینگل نے کہا کہ جنہوں نے ملک اور آئین توڑا انکو گارڈ آف آنر کے ساتھ رخصت کیا گیا، یہ سب ناانصافی کی مثالیں ہیں۔ اس ملک میں نہ پہلے کبھی انصا ف مہیا کیا گیا اور مجھے لگتا ہے کہ نہ آئندہ لوگوں کو انصاف مہیا کیا جائے گا۔ اس ملک میں قانون،انصاف اور آئین کی بالادستی ہوتی تو ہم آج اس طرح نہ بیٹھے ہوتے، آئین طاقتوروں کے لیے بنایا جاتا ہے، جس کے پاس طاقت اسے ہی استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔ یہاں پ ہمیشہ بے گناہ ، بے قصور اور مظلوموں پر ظلم بھی ڈھائے جاتے ہیں اور ان کو عدالتوں سے لیکر ایوانوں تک انصاف مہیا نہیں کیا جاسکتا۔


