لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی بھر مار، محکمہ آبپاشی نے ٹینکر مافیا کو کھلی چھوٹ دیدی

حب (نمائندہ انتخاب) حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی بھر مار شہر کو پانی سپلائی کرنے کی آڑ میں پانی کی کراچی ترسیل عروج پر پہنچ گئی، محکمہ ایری گیشن نے با اثر واٹر ٹینکر مافیا کو مکمل چھوٹ دے دی ،لسبیلہ کینال کے مائینر زمیں پانی کی قلت کے سبب گندم کی فصل تباہ ہونے لگی زمیندار رل گئے اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ حب شہرمیں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ناقص کارکردگی او ر واٹر سپلائی لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ اور شہر کے اکثر علاقوں میں واٹر سپلائی نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے لوگ واٹر ٹینکرز سے منہ مانگے داموں پانی خرید نے پر مجبور ہیں لیکن حب کے شہریوں کی پانی کی ضروریات کو پوری کرنے کی آ ڑ میںبااثر واٹر ٹینکر مافیا اور محکمہ ایری گیشن میں موجود مبینہ ایک منظم مافیا کی مبینہ سرپرستی میںنہ صرف لسبیلہ کینال بلکہ سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی ہائیڈرینٹس بھی قائم ہیں وہاں سے بااثر واٹر ٹینکر مافیا کو پانی جو کہ کراچی ترسیل کرنے کی چھوٹ دے رکھی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لسبیلہ کینال سے PHEکے تالابوں اور حب کی گریو ٹی لائن تک مشکل سے پانی پہنچ پاتا ہے بلکہ زیر کاشت رقبے کیلئے جو مائینرز بنائے گئے ہیں ا±ن میں بھی پانی کی کمی کی وجہ سے جن زمینداروں نے گندم کی فصل کاشت کی ہے وہ پانی کی قلت کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں زمینداروں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت اور مقررہ مقدار میں گندم کی فصل کو پانی نہ ملنے کے سبب ا±نکی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں زمینداروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت کی طرف سے سرکاری سطح پر گندم کے بیج کی فراہمی میں کوتاہی تو دوسری جانب گندم کی فصل کو درکار یوریا اور دیگر کھادوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے انکی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اب حب ڈیم میں وافر مقداد میں پانی موجود ہونے کے باوجود انکی فصلیں برباد ہو رہی ہیں بتایا جاتا ہے کہ محکمہ ایری گیشن کے ایک مبینہ مافیا کی بدولت لسبیلہ کینال کے نان کمانڈ ایریا کے زمینداروں کو کینال میں پائپ لگانے کی چھوٹ دیکر انہیں پانی چوری کر نے کی چھوٹ دی گئی ہے اس حوالے سے حب کے عوامی حلقوں اور حب ساکران و پیرکس کے زمینداروں نے حب انتظامیہ اور صوبائی وزیر ایری گیشن میر صادق عمرانی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں