وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کو سوراب میں سپرد خاک کردیا گیا
سوراب (ویب ڈیسک) لاپتہ افراد کی بازیابی کی جدوجہد کی علامت ماما قدیر بلوچ کو ان کے آبائی علاقے سوراب میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ان کی تدفین میں انسانی حقوق کے کارکنوں، سیاسی و سماجی شخصیات، قبائلی عمائدین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءکے مطابق ماما قدیر بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک مضبوط اور توانا آواز تھے اور ان کی وفات سے ان ہزاروں خاندانوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے جن کے پیارے تاحال لاپتہ ہیں۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ ماما قدیر بلوچ نے لاپتہ افراد کے حق میں چھ ہزار دنوں پر مشتمل تاریخی احتجاجی دھرنا دیا اور کوئٹہ سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد تک طویل اور صبر آزما پیدل لانگ مارچ کر کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بلوچ عوام کے مسائل کو اجاگر کیا۔
Load/Hide Comments


