کوئٹہ سے چاغی جانیوالی بس کو حادثہ، 2 خواتین جاں بحق، 5 افراد زخمی
کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ سے چاغی جانے والی الحیدر کوچ آر سی ڈی شاہراہ این40 پر شیر جان آغا کے مقام پر بارش کے باعث پھسل کر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


