کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں سستی، شہری سکون کا سانس لینے لگے

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی ۔ کوئٹہ شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 20روپے کی کمی کے بعد 50روپے فی کلو ہو گئی۔ پیاز کی فی کلو قیمت میں 20روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیاز کی قیمت 100روپے فی کلو ہو گئی ہے۔مارکیٹ کے مطابق بھنڈی کی فی کلو قیمت 50روپے کم ہو کر 150اور کھیرے کی فی کلو قیمت 60روپے ہو گئی ہے۔شہر میں آلو کی فی کلو قیمت 70روپے اور دیسی لیموں کی قیمت 700روپے فی کلو برقرار ہے۔ مارکیٹ کے مطابق چکن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 480 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔علاوہ ازیں قیمتوں میں کمی کے بعد شہری سکون کا سانس لینے لگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں