بلوچستان لیبر فیڈریشن کا اجلاس 20مئی کو طلب
کوئٹہ (آئی این پی ) ملازمین اور مزدوروں کے فوری حل طلب مسائل پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلئے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے تمام مرکزی عہدیداروں اور فیڈریشن میں شامل یونینز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کو تاکید کی گئی ہے کہ 20مئی 2024 بروز سوموار دن11:30بجے فیڈریشن کے دفتر کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپو ریشن میں ہونے والے اجلاس میں کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپو ریشن میں سالڈ ویسٹ کے نام پر ایک بار پھر فنڈز کے ضیاع شعبہ صفائی کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کیخلاف لائحہ عمل طے کرکے بھر پور جدو جہد کی جائے گی ۔ یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق اجلاس کی صدارت فیڈریشن کے صدر خان زمان کریں گے ۔ اجلاس کے حوالے سے جاری ہونیوالے ایجنڈے جوکہ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل قاسم خان صاحب پیش کریں گے ۔ ایجنڈے کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں یونینز کی آئینی پٹیشن پر بات چیت و لائحہ عمل پر غور ہوگامحکمہ بی اینڈآر میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 4000 پوسٹوں کو ابالش کرنے کے احکامات کیخلاف بات رکھی جائے گی اور پرموشن اور دیگرمسائل کے حل مختلف محکموں لواحقین کی بھرتی نہ ہونے اورمحکمہ بی ڈی اے کے نیولی ریگو لر ملازمین کا جاری احتجاج اورمستقل تخواہیں ادا نہ ہونے پر لائحہ عمل طے کیا جائیگا اور بھر پور احتجاجی مظاہرے وجلسے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیراہتمام مختلف اداروں میں ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے کیخلاف احتجاج کا لائحہ عمل ، محکمہ ایریگیشن میں انتظامیہ کی جانب سے سی بی اے یونین کی حیثیت تسلیم نہ کرنا اور غیر قانو نی بھرتیاں ۔محکمہ کیو ڈی اے سے ٹرمنیٹ ملازمین کی بحالی اور دیگر مسائل پر بات چیت کی جائے گی اور اس حوالے سے مزدور مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کو تیز کیا جائیگا، کوئی اور مسئلہ دوران اجلاس ایجنڈے کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ۔ تمام عہدیداروں اور شامل یونینز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کو تاکید کی جاتی ہے کہ بروقت اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں ۔اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔


