ایک سیکرٹری کو بچانے کیلئے پورا نظام لگا ہوا ہے، مجبور ہو کر سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ (یو این اے) ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سمیت تمام طبی سروسز کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر بہار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ناگفتہ بہ حالات میں ہم اسپتالوں میں کام نہیں کرسکتے۔ انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک سیکرٹری کو بچانے کے لیے پورا نظام لگا ہوا ہے۔ ہمیں انتظامیہ کی جانب سے مجبور کر دیا گیا ہے، اس لیے اب ہم سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں