چمن ،بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارروائی، کاروباری افراد کو ٹیکس قوانین پر بروقت عملدرآمد کی ہدایت

چمن(آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے وژن کے تحت، چیئرپرسن بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ہدایات پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کی ٹیم نے بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران نانی جان، کیک اینڈ کوکیز، ایل ڈوراڈو اور دیگر بیکریوں و سویٹس شاپس کو بلوچستان پروفیشنز، ٹریڈز، کالنگز اینڈ ایمپلائمنٹ ٹیکس ایکٹ 2026 کے تحت رجسٹریشن اور پروفیشنل ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے نوٹسز جاری کیے گئے۔اس موقع پر متعلقہ کاروباری افراد کو پروفیشنل ٹیکس سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے قانون کے مطابق بروقت رجسٹریشن، درست معلومات کی فراہمی اور واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی۔ BRA حکام نے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد سے صوبائی محصولات میں اضافہ، ٹیکس نظام میں شفافیت اور کاروباری سرگرمیوں کی بہتر دستاویز بندی ممکن ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں