موسیٰ خیل میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، شہریوں میں خوف و ہراس، متاثرہ علاقوں میں بے گھر خاندان امداد کے منتظر
موسیٰ خیل (یو این اے) موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے، اب تک زلزلے کے 3 مزید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مسلسل آنے والے ان آفٹر شاکس کے باعث مقامی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، لوگ اپنے گھروں سے نکل کر کھلے مقامات پر رہنے لگے۔ زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں آفٹر شاکس کی وجہ سے عوام میں تشویش برقرار ہے کیونکہ ماہرین کی جانب سے مزید آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب موسیٰ خیل کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے متعدد خاندان اب بھی سرکاری اور امدادی تنظیموں کی امداد کے منتظر اور سخت موسم میں آسمان تلے دن رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
Load/Hide Comments


