سعودی عرب پر درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے، حوثی فوج / حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے، سعودی

یمن کے حوثی جنگجوؤں نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ تین روز کے دوران یمن پر 120 سے زائد سعودی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے اقتصادی اور عسکری اہداف پر درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 73 شہری زخمی ہوئے۔سعودی وزارت خارجہ نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور بحری جہاز رانی کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین اور قومی صلاحیتوں کے خلاف کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سعودی عرب کو اپنی خودمختاری کے دفاع اور قومی صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ’یمنی مسلح افواج نے طویل فاصلے تک مار کرنے والی ایک بڑے پیمانے کی عسکری کارروائی انجام دی، جس میں درجنوں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔‘انھوں نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ حملے سعودی عرب کے مختلف اقتصادی اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے اور ان کا مقصد حالیہ سعودی حملوں کا جواب دینا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں