ینگ ڈاکٹرز کی ریڈزون کی جانب ریلی پولیس نے رکوا دی، آج نہیں تو کل مارچ ہر صورت کریں گے، مظاہرین
کوئٹہ (ویب ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز کی ریڈ زون کی جانب ریلی۔ پولیس کی بھاری نفری نے ینگ ڈاکٹرز کی ریلی رکوادی، پولیس سے دھکم پھیل، پولیس کی بھاری نفری سول اسپتال کے اندر تعینات، پولیس اہلکاوں نے اسپتال سے نکلنے والے راستے کو مکمل بند کردیا۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریڈ زون کی جانب مارچ ہر صورت کیا جائیگا، آج نہیں تو کل، پرسوں مارچ کریں گے۔ مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
Load/Hide Comments


