خضدار ، وڈھ آڑینجی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک پولیس اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی جی خضدار وزیر خان ناصر کے جاری کردہ بیان کے مطابق خضدار کے علاقے وڈھ آڑینجی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے،وڈھ کا پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے ، فائرنگ میں جاں بحق افراد کی لاشوں کی اسپتال تک منتقلی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ، واقعے کی تحقیقات اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے