چاغی،نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد،ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس ذرائع
چاغی (آن لائن) پولیس ذرائع کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ چاغی کی حدود میں نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چاغی کی حدود میں نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ ملا ہے، جس پر نام محمد یونس ولد محمد قاسم تحصیل منگچر ضلع قلات درج ہے۔پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


