مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہو گا، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہو گا۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ حملے کا بھرپور جواب اور سعودی عرب کا تحفظ یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان کرے۔ضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے، سعودی عرب پر حملے نے امریکا اور مغربی دنیا کے دوغلے رویے کو بےنقاب کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں