نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے ماڑی گیس کمپنی کے 6 مزدوروں کو اغوا کرلیا، پولیس
ویب ڈیسک : نامعلوم مسلح افراد نے بدھ کے روز زرغون غر کے پہاڑی علاقے شعبان دلوانی ماڑی سے نجی گیس کمپنی کے 6 مزدوروں کو اسلحے کے زور پر اغواءکر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مزدوروں کو کام کے دوران گھیرے میں لیا اور انہیں اپنے ہمراہ نامعلوم سمت میں لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔اغواء ہونے والے مزدوروں میں جلات خان ولد مراد خان، محمد ہاشم ولد حسن خان، کمال خان ولد جمال خان، جہانگیر خان ولد حاجی محمد، محمد عظیم ولد دریا خان اور روزے خان ولد فضل خان شامل ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مغوی مزدور پشتون ہیں اور ان کا تعلق دمڑ قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


