اوستہ محمد، عدالت پیشی کیلئے آنیوالوں پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

اوستہ محمد (یو این اے) سٹی پولیس تھانہ کی حدود جیلانی ٹاﺅن، بنگلزئی پمپ نزد ایری لاڑہ کے مقام پر لانگو قبائل کے درمیان فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ساجن علی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دو افراد طارق علی اور مارشلا سمیت ایک راہگیر وحید علی پندرانی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول اور زخمی کسی کیس کے سلسلے میں عدالت پیشی پر آرہے تھے کہ گھات لگائے موٹر سائیکل پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں