کوئٹہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا ڈرون مار گرایا گیا
کوئٹہ (یو این اے) گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں فضائی حدود میں داخل ہونے والے مشکوک ڈرون کو فضائیہ نے نشانہ بنا کر مار گرایا۔ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جس کا ملبہ ریلوے اسپتال کے قریب جا گرا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کے جانی یا املاک کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments


