پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عادل بازئی نے ن لیگ میں شمولیت کی تردید کردی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ملک عادل بازئی کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری ،عادل بازئی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی تردید کردی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں جاری کردہ پارٹی پوزیشن میں حلقہ این اے 262سے منتخب ہونے والے ملک عادل بازئی کو مسلم لیگ(ن) میں ظاہر کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہاکہ میں تحریک انصاف کے پرچم تلے متحد تھا ہوں اور ہمیشہ رہونگا انہوں نے کہا کہ میرے لیے ہمیشہ ہمیشہ میری پارٹی پی ٹی آئی کا فیصلہ مقدس رہا ہے اگر میں نے کہیں شمولیت اختیار کی ہے تو وہ تحریک انصاف کے فیصلے کے تحت سنی اتحاد کونسل میں ہے۔ اس کے علاوہ میں پی ٹی آئی کا حصہ ہوں اور ہمیشہ رہونگا۔انہوں نے کہا مجھ پر بارہا پی ٹی آئی سے علیحدہ کرنے کی سازشیں کرنے کی ناکام کوششیں کی گئی لیکن میں نے ہمیشہ انکار کیا آج میرے نام سے منصوب کسی اور جماعت میں شمولیت کی غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہے جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں، آگر میں بکھتا تو وزارت کی لالچ میں بکھتا، اس وقت بکھتا جب مجھے کروڑوں روپے کی آفر کی گئی میں تب نہیں بکھا تو آج بنا کسی وجہ کے کیوں اپنی وفاداریاں تبدیل کرونگا۔ میں ایک بار پھر اپنے وضاحتی بیان میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں پی ٹی آئی کے پرچم تلے سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہوں اور رہونگا اور میں ہمیشہ اپنی پارٹی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کا پابند رہونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں