اسرائیلی ریاست غزہ پر بمباری کر کے بچوں کو قتل کررہی ہے، ایرانی صدر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ پر اسرائیل کی جارحانہ بمباری کی مذمت کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل ایک مجرمانہ شناخت رکھنے والی قابض ریاست ہے جو بچوں کو قتل کر رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ پر جمعہ کے روز کیے گئے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دیگر متعدد فلسطینیوں کے علاوہ ایک پانچ سالہ بچی اور کئی گھریلو خواتین بھی جاں بحق ہو چکی ۔ جبکہ اسرائیلی حکام غزہ پر اپنی ان جنگی کارروائی کو جاری رکھنے کا عندیہ دے چکے ہیں ، اب تک 25 فلسطینیوں کے جاں بحق ہو جانے کی اطلاع ہے۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہاکہ صہیونیت ایک بار پھر دنیا کو نوآبادیاتی نظام اور جارحیت کے لیے اپنی رجحانات کا پتہ دے رہی ہے۔ اس موقع پر صدر ابراہیم رئیسی نے فلسطینی عوام کی غزہ میں یروآنہ مزاحمت کی تحسین کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت اور اپنے جائز موقف کے لیے استقامت ظاہر کرتی ہے کہ فلسطینی عوام بچوں کی اس قاتل اسرائیلی ریاست کو جلد اس کے انجام تک پہنچا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں