کسی کو بھی ملک و ملت دشمنی کا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ کسی کو بھی ملک و ملت دشمنی کا کھیل کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے انتباہ کیا کہ قومی سلامتی اداروں کے خلاف نازیبا گفتگو ملک دشمنی کے مترادف ہے ،عمران نیازی تم قومی سلامتی اداروں کے خلاف نازیبا گفتگو کے زریعے مودی یاری نبھا رہے ہو جس میں ناکام اور نامراد رہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی پاکستان دشمن بیانیہ سے باز آ جاو¿ ورنہ قوم کے غیض و غضب پر صوبائی حکومتی پناہ گاہوں میں بھی جگہ نہیں ملے گی ۔نیر بخاری نے کہا کہ عمران نیازی تم اور تمہاری صوبائی حکومت خیبر پختوںخواہ سیلاب متاثرین سے لاتعلقی کرکے ”جانوروں “جیسا مظاہرہ کر رہے ہیں 3کروڑ شہری سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں بدزبانی کا عادی انسانیت سے عاری ثابت ہو رہا ہے ،سیلاب کی ناگہانی صورت حال میں شہری کسمپرسی میں ہیں بے سیلاب متاثرین کو بے سہارا بے آسرا چھوڑ کر اقتدار کی ہوس میں مبتلا شخص زاتی تشہیر کیلئے صوبائی حکومتوں کے وسائل بے دریغ استعمال کرانے پر شرمسار نہیں ۔نیر بخاری نے کہا کہ آزادی افسانہ گھڑنے والے کو پتہ ہے ماورائے آئین و قانون اقدامات میگا کرپشن مافیاز کے سرغنے کا اصل ٹھکانہ جیل ہے ،عمران خان اقتدار کا نشہ اترنے کے بعد ذہنی مرض کی آخری حد پر پہنچ گیا ہے ۔نیر بخاری نے کہا کہ نوجوانوں کو انتہا پسندانہ سوچ پر راغب کرنا پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں