تبدیلی کمانڈ، جنرل ساحر شمشاد مرزا آج اتوار کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) جنرل ندیم رضا مدت مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہوگئے، جنرل ساحر شمشاد مرزا آج اتوار کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے،اس حوالے سے تبدیلی کمانڈ کی تقریب جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا تین سال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر فائز رہے،جنرل ندیم رضا نے41 سال کی شاندار کیرئیر میں کئی عہدوں پر خدمات انجام دیں،جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں گزشتہ روز جوائنٹ اٹاف ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی،تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا تھا،جنرل ندیم رضا نے ستمبر 1985ءمیں انفنٹری کی دس سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا،جنرل ندیم رضا نے اہم عہدوں پر کمانڈ، سٹاف اور انسٹرکشنل خدمات انجام دیں،جنرل ندیم رضا پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہے،جنرل ندیم رضا دسمبر 2016ءمیں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے،جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل سٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر فائز رہے،جنرل ندیم رضا 16ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں