عمران خان کا چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کی گئی۔چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ اللہ کی ذات کے بعد حکومت کے فاشسٹ اقدامات سے تحفظ اعلی عدلیہ ہی دے سکتی ہے۔ پہلے بھی انصاف عدلیہ سے ملا، پختہ یقین ہے کہ اب بھی انصاف انہی سے ملے گا۔ وکلاء سے کہا ہے کہ حکومتی مظالم کے خلاف فوری عدالتوں سے رجوع کریں۔ صرف عدالتیں ہی حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے تحفظ دے سکتی ہے۔ عمران خان نے چوہدری پرویز الہی کے مشوروں سے اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں