ریکوڈک کمپنی میں مقامی افراد کی بھرتی کا مطالبہ، روزگار نہ دینے پر وائٹ پیپر جاری کیاجائےگا، اتحاد نوجوانان

نوکنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک اتحاد نوجوانان کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریکوڈک مائننگ کمپنی میں مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتوں میں نظرانداز کرنے کاسلسلہ جاری ہے جبکہ دوسرے صوبوں سے ایک مخصوص لابی اپنے بندوں کو دھڑا دھڑ کھپا رہا ہے جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اتحاد نوجوانان نے منیجمنٹ کے ساتھ متعدد میٹنگ کرکے مقامی نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کا مطالبہ کرتے رہے لیکن بار بار طفل تسلیاں دے کر نظرانداز کیا گیا ہے پریس رہلیز میں کہا گیا ہے کہ بیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او مارک برسٹو نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں کہا تھا کہ ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو روزگار دیا جاہیگا اور ساتھ ہی ساتھ علاقے کے لوگوں کی معیار زندگی بلند کرنے اور ترقی و خوشحالی اور فلاح وبہبود کیلئے کمپنی اقدامات اٹھائی گی لیکن تاحال سی ای او کی تمام باتوں کو منیجمنٹ اپنے پاﺅں رونتے ہوئے نوکنڈی کے نوجوانوں کو دیوار سے لگا رہے ہیں انکی انہی روایوں کی وجہ سے اتحاد نوجوانان نے بازار میں شٹرڈاﺅن ہڑتال کیا تھا اور انکے خلاف بازار میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی پریس رہلیز میں ریکوڈک منیجمنٹ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں لائی اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے روزگار نہیں دیا تو کمپنی کیخلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائیگا اور ساتھ ہی ساتھ پورے ضلع چاغی میں کمپنی کے خلاف پمفلٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں