نو مئی کو تشدد کے ذمے داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو تشدد کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 9 مئی ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائےگا۔صدر نے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کو افسوس ناک قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ پر مبنی مہم کے سدباب کا طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں