شمالی کوریا کے 94 سالہ پروپیگنڈا ماسٹر کم کی نم چل بسے

پیانگ یانگ (این این آئی) شمالی کوریا کے پروپیگنڈا آپریشنز کے سابق ماسٹر کم کی نم 94 سال کی عمر میں چل بسے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کم کی نم کی موت کی خبر کی تصدیق بھی کر دی ۔ شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی (ڈبلیو پی کے)کی مرکزی کمیٹی کے سابق سیکرٹری کی متعدد اعضا کی خرابی کے باعث موت ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے بدھ کے روز علی الصبح کم کی نم کی آخری رسومات میں شرکت کی اور ایک تجربہ کار انقلابی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں