حکومتی وفد کی جماعت اسلامی کے دفتر آمد، 29 اگست کے دھرنے کو موخر کرنے کی اپیل
کوئٹہ ( آئی این پی ) حکومتی وفدکاجماعت اسلامی کے صوبائی دفترآمدوفدمیں صوبائی وزرا بخت محمد کاکڑ،علی مددجتک،غلام رسول عمرانی،ڈاکٹرمحمدنوازکبزئی شامل تھے۔جماعت اسلامی 29اگست کوشروع ہونے والے دھرنے کے حوالے سے مذاکرات۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ نائب امیروسیاسی کمیٹی کے صدرزاہداختربلوچ ودیگرقائدین موجودتھے۔حکومتی وفدکادھرناموخرکرنے کے کی اپیل ۔حکومتی وفدکابلوچستان کی موجودہ بدامنی کی صورتحال تھریٹس کی روشنی میں جماعت اسلامی سے تعاون کی اپیل۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے حکومتی وفدکوبتایاکہ ہم مرکزی امیرحافظ نعیم الرحمن سے مشاورت کے بعدفیصلہ کریں گے۔جماعت اسلامی کی کل ہونے والے دھرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہے۔
Load/Hide Comments


