مستونگ دشت میں موٹرسائیکل بم دھماکا، ایک شخص زخمی
مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں سبی روڈ پر درخشان ناکے کے قریب موٹرسائیکل پر نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
Load/Hide Comments


