سعودی سفیر کے کہنے پر مجھے پی اے سی کی چیئرمین شپ نہیں دی گئی، شیر افضل مروت

راولپنڈی(آئی این پی)پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے اپنے لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، شبلی فراز اور عمر ایوب نے میری عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی، بطور احتجاج ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں۔ خان احتجاج چاہتا ہے میں احتجاج چاہتا ہوں، میرے اوپر الزام لگا کہ خان کی جگہ لینا چاہتا ہوں، خان نے علی ظفر کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا، شبلی فراز نے کہا نہیں مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔کسی کو حق نہیں دے سکتا میری بے عزتی کی جائے، کسی میں دم نہیں ہے کہ مجھے کچھ کہہ سکے۔بدھ کے روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کچھ متنازع باتیں کروں گا کل بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا جس پر سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ عمران خان آپ سے علیحدہ ملیں گے اور آج بھی جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی، شبلی فراز اور عمر ایوب نے میری یہ ملاقات نہیں ہونے دی، شبلی فراز نے اس لیے کہ ن لیگ کہتی ہے اگر شیر افضل کو پی اے سی کا چیئرمین بنائیں گے تو ہمیں قبول نہیں ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے اپنے لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں شبلی فراز نے عمران خان کو کہا ہے کہ سعودی سفیر نے کہا شیر افضل کو چیئرمین نہ بنائیں، مجھے اس ریس سے آٹ سمجھیں مجھے چیئرمین نہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سندھ سے خیبر پختونخوا تک اٹھایا گیا، یہ جماعت ایک مردہ گھوڑا بن چکی تھی سب لیڈروں کو ان کے حلقوں میں لے کرگیا، 8 فروری کو یہ آئے تو انھوں نے مجھے پیچھے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں