مری کے سرکاری اسپتال سے چوری ہوئی ڈائیلائسز مشینیں لاہور سے برآمد، ملزمان گرفتار

مری(انتخاب نیوز) مری کے سرکاری اسپتال سے چوری ہونے والی 3 ڈائیلائسز مشینیں لاہور سے برآمد کر لی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہے کہ ٹی ایچ کیو اسپتال سے ڈائیلائسز مشینوں کی چوری میں اسپتال کا ایک ملازم اور ڈاکٹر ملوث ہے، پولیس نے تحقیقات کے بعددونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر ڈائیلائسز مشینیں لاہور سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ مری کے ایڈیشنل ڈی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے تینوں ڈائیلائسز مشینیں چوری کے بعد فروخت کر دی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں