بلوچستان کوپڑھا لکھا ترقی یافتہ بنائیں گے ‘ نواب ثناءزہری

خضدار(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع خضدار کے سینئر رہنماو¿ں پارٹی کے نامزد چیئرمینوں کا ایک مشترکہ اجلاس زیرصدارت چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری کے منعقد ہوا بڑی تعداد میں پارٹی رہنماو¿ں نے شرکت کی اجلاس کی آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت منیر احمد قمبرانی نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری نے انجام دیااجلاس میں پارٹی رہنماو¿ں نے پارٹی امور کے حوالے سے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیااجلاس میں پارٹی رہنماو¿ں نے اکثریتی رائے سے پارٹی کے سینئر رہنماءحاجی صلاح الدین زہری کو ضلع کونسل کے چیئرمین شپ کے لیے نامزد کر دیا گیا اجلاس کے شرکاءسے چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماو¿ں نے جمہوری انداز میں ضلع کونسل کے چیئرمین شپ کے لیے پارٹی امیدوار کو نامزد کر کے بہترین فیصلہ کیا ہے جمہوریت پسند پارٹیاں جمہوری انداز میں فیصلے کر کے بہترین انداز میں آگے بڑھ سکتے ہیں میں ایک جمہوریت پسند لیڈر ہون میں نے ہمیشہ اکثریت کے رائے کا احترام کیا ہے پارٹی کے تمام نامزد چیئرمینوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میری کوشش ہوگی کہ گورنمنٹ سے انہیں زیادہ سے زیادہ فنڈز دلواسکون تاکہ وہ اپنے یونین کونسلز میں عوام کی بھر پور انداز میں خدمت کریں میرے سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام پیسے ہوئے طبقات کے حقوق کےلئے آواز بلند کی ہے اب نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہاکہ اگر اللہ پاک نے ایک اور موقع دیا تو بلوچستان کے عوام کی مزید بہتر انداز میں خدمت کریں گے اور بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ پڑھا لکھا صوبہ بنائیں گے یہاں کی عوام کو بہترایجوکیشن صحت کی بہترین سہولیات بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینا میری ترجیحات میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں