بولان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکہ

بولان(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے بولان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکہ کیا گیا، گاڑی کو مارگٹ کے علاقے انڈس میں نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی ، حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ، علاوہ ازیں جانی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں