جھل مگسی، مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 30 زخمی
ڈیرہ مراد جمالی ( این این ائی) جھل مگسی کے علاقے مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے آٹھ افراد جاںبحق جبکہ تیس زخمی ہوگئے مرنے والوں میں ایک خاتون کم سن بچہ سمیت دیگر شامل زخمیوں میں سے سات کی حالت نازک لاڑکانہ ریفر ۔ پولیس کے مطابق خضدار سے جھل مگسی آنے والی مسافر کوچ M8 شاہراہ ساوندی اور باریجہ کے درمیان ایریا میں تیز رفتار کے باعث بے قابو ہوکر ندی میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کم سن بچے سمیت اٹھ آفراد ہلاک ہوگئے جبکہ تیس افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس تھانہ باریجہ ایس ایچ او اور ڈی ایچ او جھل مگسی علی مگسی چار ایمبولینس کے ساتھ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور واقعے میں مرنے اور زخمیون کو گنداواہ اور بی ایچ یو باریجہ منتقل کردیا گیا ڈی ایچ او جھل مگسی کے مطابق سات زخمیوں کو مذیدعلاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا جبکہ واقعے میں مرنے والوں کی لاشیں سرکاری ایمبولینس کے ذرائعے انکے ابائی علاقوں کو روانہ کردی گئی واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات جھل مگسی پولیس کر رہی ہے


