پاکستان کی تشکیل نو کیلئے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرکے کچھ مدت کیلئے قومی حکومت تشکیل دی جائے، صاف شفاف الیکشن کمیشن بنا کر ایک سال میں نئے انتخابات کرائے جائیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا میپ کے سربراہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری طرف سے تجویز ہے اگر کوئی اس سے اچھی تجویز ملے تو بسم اللہ کرئے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کو کم سے کم نقاط پر متفق ہونا چاہیے کہ ”پاکستان میں ایک آئین ہوگا، عدلیہ اپنے پریم میں آزاد ہوگی، پریس اپنے پریم میں آزاد ہوگا، افواج پاکستان اپنے پریم میں کام کرے گی، منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سر چشمہ ہوگی، ملک کی خارجہ اور داخلہ پالیسی پارلیمنٹ میں بنے گی، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرکے کچھ مدت کیلئے ایک قومی حکومت تشکیل دی جائے، اس سپرٹ کے ساتھ کہ ہم نے ایک جمہوری پاکستان کی تشکیل نو کرنی،ہے۔ اس کےلئے ایک صاف شفاف الیکشن کمیشن بنا کر ایک سال میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔ ہر ادارہ بشمول افواج اور سیاسی پارٹیاں توبہ کریں اور آگے بڑھیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں