ڈیرہ مراد جمالی، جرگے نے مبینہ جعلی مقابلے میں نوجوان کے قتل پرایس ایچ اوکو ایک کروڑ روپے جرمانہ کر دیا

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلہ نوجوان کی ہلاکت قبائلی جرگے نے متعلقہ ایس ایچ او پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ واقعے میں ملوث دیگر پولیس اہلکاروں سے علیحدہ فصیلہ لیا جائے گا ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانے کی حدود میں رواں ماہ پولیس مقابلے میں مبینہ طورپر جعلی مقابلے میں ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا تھا جمعرات کے روز ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ایک قبائلی جرگہ ہوا جس میں مبینہ طورپر نوجوان کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر اس وقت کے صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے ایس ایچ او پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ذرائع کے مطابق جرگے میں ایس ایچ او نے اپنا قصور تسلیم کیا اور فیصلے کو تسلیم کیا جبکہ جرگے نے اس واقعے میں ملوث دیگر پولیس الکاروں پر علیحدہ فیصلے ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں