عدلیہ، پریس اور افواج پاکستان کو اپنے اپنے آئینی دائرہ کار میں آزاد ہونا چاہیے، عمران خان نے کوئی ایسا جرم یا قتل نہیں کیا جس کی بنیاد پر انہیں قید رکھا جائے، محمود اچکزئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو کم از کم مشترکہ نکات پر متفق ہونا ہوگا، عدلیہ، پریس اور افواجِ پاکستان کو اپنے اپنے آئینی دائرہ کار میں آزاد ہونا چاہیے۔ عوام کی حقیقی نمائندہ پارلیمنٹ کو طاقت کا اصل سرچشمہ ہونا چاہیے، بحران کے حل کے لیے عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے۔ سیاسی نظام اور تحریک انصاف کی خوش قسمتی ہے کہ عمران خان اب تک ٹوٹے نہیں ہیں۔ عمران خان کو کسی خفیہ ڈیل کے بجائے عزت اور وقار کے ساتھ رہا ہونا چاہیے۔ عمران خان نے کوئی ایسا جرم یا قتل نہیں کیا جس کی بنیاد پر انہیں قید رکھا جائے۔
Load/Hide Comments


