آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کیلئے ایران کا نیا نظام پوری دنیا کو متاثر کرے گا، امریکی سفیر
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کے لیے ایران کا نیا نظام نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرے گا۔ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل قرارداد سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک والٹز نے کہا کہ بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر کی حمایت یافتہ قرارداد میں ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند اور ٹول ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے نئے نظام میں سویلین شپنگ کے تمام جہازوں سے مطالبہ کررہاہے کہ آبنائے ہرمز استعمال کرنے کے لیے ٹول ادا کریں، آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کے لیے ایران کا نیا نظام ناصرف خطے بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرے گا۔
Load/Hide Comments


