وڈھ، مویشیوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے سے اموات میں اضافہ، جانوروں کے سرکاری اسپتال میں ادویہ ناپید، مالداروں میں تشویش

خضدار (آن لائن) تحصیل وڈھ میں مال مویشیوں میں بیماریاں پھیل گئیں ۔ جانوروں کیلئے سرکاری اسپتال میں ادویات ناپید۔ تحصیل وڈھ کے جانوروں کے سرکاری اسپتال میں عملہ موجود ہونے کے باوجود مال مویشیوں کے علاج کے لیے ضروری ادویات دستیاب نہیں، جس کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا جانور تیزی سے ہلاک ہو رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں اور مالداروں کا کہنا ہے کہ اس وقت مویشی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں، مگر جانورں کے اسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے بروقت علاج ممکن نہیں ہو پا رہا۔ دیہی علاقوں میں لوگوں کا روزگار بڑی حد تک مال مویشیوں سے وابستہ ہے، جانوروں کی اموات غریب خاندانوں کے لیے بڑا نقصان بن رہی ہیں۔ عوام نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرحیوانات خضدار، ڈپٹی کمشنر خضدار اور کمشنر قلات ڈویژن سے فوری نوٹس لینے اور وڈھ کے جانوروں کے سرکاری اسپتال میں ضروری ادویات، ویکسین اور سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید قیمتی مال مویشیوں کو بچایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں