مفت آٹاتقسیم کرنے کے مراکز بروز جمعہ مکمل بند رہیں گے، ترجمان پنجا ب حکومت

لاہور: مفت آٹاتقسیم کرنے کا آپریشن آج بروز جمعہ پنجاب بھر میں مکمل طور پر بند رہے گا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں شدید بارشوں کے باعث بعض علاقوں میں مفت آٹا تقسیم کا آپریشن متاثر ، ضلع لودھراں اور خانیوال میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے آٹے کی تقسیم جمعرات کے روز کے لئے معطل کردی گئی، دیگر متاثرہ علاقوں میں راجن پور اور ملتان کے کچھ سینٹر شامل تھے ۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق شدید بارش کے نتیجے میں برقی رو میں تعطل کی وجہ سے بھی بعض مقامات پر جزوی طور پر فری آٹا فراہمی کا عمل متاثر ہوا ،پنجاب میں مقررہ آٹا سینٹرز سے فری آٹا کی فراہمی صبح 6 بجے سے جاری رہی ۔ ترجمان کے مطابق آج بروز جمعہ مفت آٹاتقسیم کرنے کا آپریشن پنجاب بھر میں مکمل طور پر بند رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں