نوشکی میں مہنگائی عروج پر ،پرائس کنٹرول کمیٹی وزٹ نہ کر سکی، اشیاءمن مانے داموں فروخت

نوشکی (آن لائن) مہنگائی کا طوفان تم نہ سکا دوسرے عشرے کے اختتام پر بھی روزے دار لٹنے لگے اشیاءخوردنوش عوام کی قوت خرید سے باہر اسٹور سے آٹا اور چینی غائب سستابازار کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ضلع نوشکی میں ماہ مقدس میں حسب روایات زخیرہ اندوز اور گرانفروشوں نے روزہ داروں پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے رمضان المبارک کے دوسرت عشرے میں بھی مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئی گوشت سبزی پھل اور دیگر اشیاء عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں پیاز تین سو ٹماٹر دو سو آلو سو روپے مرغی گوشت آٹھ سو پھل ڈھائی سو روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے بیسن کھجورسوئیاں اور دیگر اشیاءکی قیمتوں کو پر لگ چکے ہیں بیکری کی اشیاءبھی مہنگے دام فروخت کی جارہی ہے رمضان المبارک میں طلب اور زیادہ فروخت ہونے کی وجہ سے مضر صحت اشیاءکی فروخت عروج پر ہے لوگ مجبوری کی وجہ سے سستا سمجھ کر مضر صحت اشیائ خریدتے ہیں جس سے لوگ بیمار پڑ رہے ہیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کوئی ٹیم رمضان المبارک میں دودھ پھل گوشت اور دیگر اشیاءکی چیکنگ کے حوالے سے اب تک نوشکی کا وزٹ نہیں کیا سرکاری یوٹیلیٹی اسٹورز میں آٹا اور چینی غائب جبکہ بعض اشیاءمضر صحت ہیں اور اکثر اشیاءکی قیمتں عام مارکیٹ سے زیادہ ہیں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے انام بوستان روڈ پر ایک بینر لگاکر خود کو بری الزمہ سمجھ رہے ہیں ایک دکاندار کو سستا اشیاءفروخت کرنے کی زمہ داری دی گئی جس نے دوسرے روز کام چھوڈ دیا عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے خودساختہ مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں